24 اپریل، 2023، 2:40 PM

ایرانی بحریہ نے دشمن کے دو جاسوس طیاروں کا سسٹم ہیک کرلیا

ایرانی بحریہ نے دشمن کے دو جاسوس طیاروں کا سسٹم ہیک کرلیا

ایڈمرل رستگاری نے ایرانی سمندر حدود کے نزدیک دشمن کے جاسوس طیاروں کا نظام ہیک کرنے کی خبر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے وزارت دفاع کے حولے سے کہا ہے کہ ایرانی بحریہ کے سربراہ اور الیکٹرونک انڈسٹریز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایڈمرل رستگاری نے ایرانی سمندر حدود کے نزدیک دشمن کے جاسوس طیاروں کا نظام ہیک کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس دنیا کے جدید ترین جنگی آلات ہیں جس کی وجہ سے دشمن کے مقناطیسی امواج کو بروقت اور مناسب طریقے سے کھوج لگا کر جام کرسکتے ہیں۔ 

ایڈمرل رستگاری نے کہا کہ اگرچہ ملک کو روایتی جنگ درپیش نہیں لیکن الیکٹرونک جنگ جاری ہے جس کو بہت سارے لوگ نہیں جانتے ہیں۔ ہم کئی سال سے ملک کی فضائی اور بحری حدود کی حفاظت کرتے ہوئے الیکٹرونک جنگ میں مصروف ہیں اور دشمنوں کے حربوں کو بخوبی جانتے ہیں۔ 

انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے دشمن کا ایک طیارہ ہماری فضائی سرحدوں سے نزدیک ہوتے ہوئے الیکٹرونک امواج کے ذریعے جاسوسی کررہا تھا لیکن ہم نے اس کا سسٹم جام کرلیا۔ طیارے کے غلط فہمی سے اپنے مرکز کو اطلاع دی کہ سسٹم میں خودکار خرابی پید ہوگئی ہے حالانکہ ہم نے سسٹم کو جام کرلیا تھا۔ پائلٹ اور مرکز کے درمیان ہونے والا مکالمہ ہمارے پاس ضبط ہے۔ اگلے دن مزید دو طیاروں نے جاسوسی شروع کی تو ہم نے ان دونوں کو مکمل جام کرلیا۔ اس دفعہ دشمن نے فورا اندازہ کرلیا اور مرکز کو اطلاع دی کہ یہاں جیمر فعال ہے اس لئے ہم اپنی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکتے ہیں۔  

ایڈمرل رستگاری نے کہا کہ آج ہماری مسلح افواج کے پاس جدید ٹیکنالوجی موجود ہے کہ سینکڑوں فاصلے سے ہی دشمن کی حرکت کا اندازہ لگاکر اس کے نظام کو ہی جام کرسکتے ہیں۔ 

News ID 1916074

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha